Light
Dark

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات برقرار

انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کیلئے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹ بھیجنا اور وصول کرنا بھی دشوار ہوگیا۔

ملک کے مختلف حصوں سے وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔

آئی ٹی ماہرین نے انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالر ملتے ہیں، حکومت نے آئی ٹی اسکلز سے متعلق کافی کام کیا، حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *