پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے آج گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 703 پوائنٹس پہنچ گیا۔
کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 1284 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔