Light
Dark

ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں اگ لگ گئی

کراچی ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں احمد کی گفتگو ابتداء میں یہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی .آگ کی شدت خطرناک ہوگئی تو فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا , دوسری اسنارکل بھی ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ پہنچ گئی, آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کی اسنارکل رمپا پلازہ طلب کی گئی، حکام

عمارت کا چوتھا اور پانچواں فلور آگ کی لپیٹ میں ہے آگ پر قابو پانے میں کتنا وقت لگے گا، کہنا قبل از وقت ہے آگ سے متاثرہ فلورز پر کیا مٹیریل موجود ہے، کچھ نہیں کہا جاسکتا
آگ کی شدت میں کچھ کمی ضرور واقع ہوئی ہے کے ایم سی کے 8 فائر ٹینڈرز بمع اسنارکل آگ بجھا رہے ہیں
آگ پر قابو پانے کے لئے پانی کے ساتھ فوم کا بھی استعمال کیا جارہا ہے مکمل قابو پانے کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا
ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل بھی رمپا پلازہ پہنچ گئی عمارت میں دھواں بھرجانے سے مشکلات کا سامنا ہے

ڈی آر وی کی مدد سے عمارت میں بھرا دھواں نکالنے کی کوشش کی جائے گی، عمارت میں ہنگامی اخراج کا راستہ نہیں ہے، عمارت سے دھویں کے اخراج کا بھی کوئی بھی راستہ نہیں جس کے باعث مشکلات ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *