Light
Dark

سپر ہٹ فلم ‘بارھویں فیل’ کے اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے بریک لے لیا

بالی وڈ کی مشہور ترین فلم’بارہویں فیل‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار   وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سالہ اداکار نے انسٹا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اچانک اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2025 میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا،  پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں مداحوں کے بے پناہ پیار اور سپورٹ پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

وکرانت میسی نے لکھا کہ میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد اور بیٹا مجھے اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *