Light
Dark

ڈی آئی خان: چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملے، اے ایس آئی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملوں میں ایک اے ایس آئی شہید جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل پہاڑپورمیں پل کے قریب گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
دوسرے واقعے میں درابن چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *