Light
Dark

ضلع کُرم بےامنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت لاپتا ہے. بلاول بٹھو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع کُرم بےامنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت لاپتا ہے ۔

بلاول بھٹونے کہا تین روز میں 80 شہری قتل ہو چکے، لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔

کرم میں گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 49 ہوگئی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کو یوں بدامنی کی آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتے، ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو بہا رہا ہے، پورے خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا،اس کے بعد جھڑپوں میں مزید متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔