Light
Dark

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

امپھال: بھارتی ریاست منی پور میں 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ بند اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 لاپتہ افراد کی لاشیں گزشتہ 2 دنوں میں جری بام ضلع سے ملیں جنہیں 11 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا، جن افراد کی لاشیں ملیں وہ خواتیں اور کم عمر بچے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن 6 لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا ان کا تعلق میتی قبائل سے ہے اور یہ واقعہ چند روز قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 مبینہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد ہوا جن کا تعلق کوکی قبائل سے تھا۔