Light
Dark

.لاکھ 15 ہزار گوشوارےجمع، 132 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادائیگی

52 لاکھ 15 ہزار گوشوارےجمع، 132 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادائیگی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں سال جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

6 نومبر تک 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے، گزشتہ سال اسی مدت میں 29 لاکھ 59 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے ساتھ 6 نومبر تک ٹیکس کی ادائیگی 132 ارب سے زائد ہوئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ٹیکس ادائیگی 77 ارب 13 کروڑ روپے تھی۔

یکم جولائی سے 6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزار نئے ریٹرن فائلرز کا اندراج ہوا، گزشتہ سال یکم جولائی سے 6 نومبر تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے رواں برس گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2024ء کے لیے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نے نِل ریٹرن فائل کیا۔

گزشتہ سال 6 نومبر تک 10 لاکھ 36 ہزار 998 نِل ریٹرن فائل کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال مجموعی طور پر 36 لاکھ 92 ہزار سے زائد نِل ریٹرن فائل ہوئے تھے۔