چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کیلئے آئینی بنچز کی تشکیل پر غورہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج اسلام میں طلب کر لیا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کیلئے آئینی بنچز کی تشکیل پر غور ہوگا۔
دوسری طرف سندھ میں بھی آئینی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں وزیرقانون وداخلہ ضیالنجار، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرحکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ بارکونسل کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا
یاد رہے گذشتہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیا تھا، سینئر ترین جج جسٹس امین الدین کو بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک کا پنجاب سے آئینی بینچ کیلیے تقرر کیا گیا تھا جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جمال مندوخیل بلوچستان سے بینچ میں شامل ہیں۔
اسی طرح جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے آئینی بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا سے بینچ میں شامل ہیں۔