Light
Dark

.کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد

کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن وامان کے خدشات ہیں لہٰذا تحریک انصاف جلسہ ملتوی کرے۔