انتخابی قواعد کی خلاف ورزی ؛ امیر جماعت اسلامی پر 10 ہزار جرمانہ
گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے
کراچی: الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ گلبرگ ٹاون کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔