کراچی میں بدمعاشی کلچر عام پہلے فائرنگ کرو پھر پولیس کو رام کرکے صلح کرلو، ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں شدید فائرنگ کے بعد بااثر ملزمان کی کار تھانے منتقل
، کراچی میں ایک لڑکی کی وجہ سے دو دوست، دشمن بن گئے، شارع فیصل پر ایک دوسرے کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کار سوار ایک دوسرے کا تعاقب کرتے اور گولیاں برساتے ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہوگئے، واقعے میں دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔ پولیس نے لڑکی اور دونوں دوستوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3 بجے پیش آیا، وجہ بنی 2 دوستوں کے درمیان آنے والی ایک لڑکی، جو پہلے کو چھوڑ کر دوسرے کے ساتھ اُس کی گاڑی میں جارہی تھی۔ اسی دوران سابق دوست اپنی گاڑی میں تعاقب کرتا ہوا آیا اور اس کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ شروع کردی۔ سابق دوست نے دوسری گاڑی میں موجود اپنی سابقہ دوست اور نئے دشمن کو رُکنے کیلئے کہا مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ اُن کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی۔ ایم سکسٹین ٹو ٹو تھری پوائنٹ ٹو ٹو اور رپیٹر سے فائر کیے گئے
اس لڑکی کا سابقہ دوست اس گاڑی کا پیچھا کرتا ہوا آرہا تھا با اثر نوجوان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے روکنے کا کہا، لگژری گاڑی میں سوار سیکورٹی گارڈز نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی، دوسری گاڑی پر موجود سیکیورٹی گارڈز بھی فائرنگ کرتے رہے
واقعہ کے بعد لڑکی کار سے اتر کر فرار ہو گئی فائرنگ میں ملوث دو سیکورٹی گارڈ کو ائیرپورٹ کے قریب سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا گاڑیوں میں سوار سیکورٹی گارڈ کے 4 ہتھیار پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ،فائرنگ کرنے والی لگژری گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی نہیں
گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور کالا کیا گیا ہے دونوں پارٹیاں قانونی کارروائی دیکھ کر صلح کرنا چاہتی ہیں