Light
Dark

پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر

پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے۔ جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے خلاف جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے آسٹریلیا کے کئی سینئیر کھلاڑی مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔ کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔