Light
Dark

.کراچی کی سڑکوں پر دندناتے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز موت بن گئے

کراچی کی سڑکوں پر دندناتے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز موت بن گئے، مزید 4 افراد ہلاک

کراچی کی سڑکوں پر دندناتے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز شہر میں موت بانٹنے لگے۔

نیوز کے مطابق شہر قائد میں واٹر ٹینکرز اور ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورنگی نمبر 6 میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے 6 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی اور کورنگی سنگر چورنگی پربھی واٹرٹینکر نے ایک شخص کی جان لے لی۔

نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جب کہ پورٹ قاسم پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا۔

کورنگی نمبر 6 اور سنگر چورنگی کے قریب ہونے والے حادثات کے بعد پولیس نے واٹر ٹینکرز کو قبضے میں لےلیا تاہم ڈرائیور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم پر ہونے والے حادثے میں ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔