Light
Dark

.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیدیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت خراب ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے، طبی معالجین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔