چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جعلی نمبر پلیٹوں اور کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے