سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، بابر اعظم کا موازنہ سر ویوین رچرڈز سے کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے ایک بار پھر بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر بڑے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے والے کرکٹر ہیں انہیں اپنے ٹیمپرامنٹ سے ثابت کرنا ہے کہ وہ ویوین رچرڈز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بابر ابھی مزید آگے جائیں گے، وہ ریڈ بال کرکٹ میں بہت اچھے کرکٹر ہیں، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں بھی ان کی اوسط 50 سے زائد ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بابر کا موازنہ ویوین رچرڈز سے کرنے پر رمیز راجہ کو نتقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ بابر اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، بابر کو رچرڈز جیسے کرکٹ آئیکون سے جوڑنا نامناسب ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی بس کردے، ویوین رچرڈز تو دور کی بات بابر پاکستان کا تیمبا باووما بھی نہیں ہے۔‘
تیسرے صارف نے کہا کہ ’رمیز راجہ خوابوں سے جاگو، بابر کا موازنہ گریٹ آف آل ٹائم ویوین رچرڈز سے کرنے سے پہلے اپنی ذہنیت کو بڑھاؤ۔‘
واضح رہے کہ کپتانی کو خیر باد کہنے کے بعد پہلی بار بطوربیٹر بابر اعظم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کھیلنے کیلئے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ مبلرن پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رمیز راجہ کو شان مسعود اور نعمان علی سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا تھا پھر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ شان مسعود میرے بیٹے کی طرح ہے میں نے اسے بیٹنگ کی خامیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔