Light
Dark

.ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کر لیا ۔
رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے وفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔

فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی، گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد اضافے کا پلان ہے۔

گریڈ11 سے 16 تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فی صد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی سیلنگ میں پچاس فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ ایک اور دو کے اسلام آ باد کے ملازمین کیلئے ماہانہ سیلنگ 14058 روپے اور دیگر شہروں کیلئے 13182 روپے تجویز کی گئی ہے، گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آ باد کی سیلنگ 21960 روپے اور دیگر شہروں کیلئے 19308 روپے کرنے کا پلان ہے۔

گریڈ 7 سے 10 کیلئے اسلام آ باد کی سیلنگ 28705 روپے اور دیگر شہروں کیلئے 25693 روپے تجویز کی گئی ہے۔