Light
Dark

.مئی واقعات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

نو مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر آٹھ نومبرکو فردجرم عائدکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
جس کے بعد جج امجد علی شاہ نے آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں مقررکردی اور کہا بانی پی ٹی ائی سمیت تمام ملزمان پر 8 نومبر کو فرد جرم عائدکی جائے گی۔
بعد ازاں اے ٹی سی کی خصوصی عدالت نےسماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ سمیت 9مئی کے دیگرمقدمات کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی عبوری ضمانتوں پرسماعت کی گئی، عمر ایوب، زین قریشی،علیمہ خان اورعظمیٰ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عمر ایوب اے ٹی سی راولپنڈی اوراے ٹی سی فیصل آباد میں پیشی کیلئےگئےہیں ، علیمہ خان اورعظمیٰ خان اے ٹی سی اسلام آباد میں حاضری کیلئےگئی ہیں اور زین قریشی اے ٹی سی راولپنڈی پیشی کیلئےگئےہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ان رہنماؤں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرے۔