بھارت میں دلہن کے رشتے دار اور باراتی چھوہاروں کی تقسیم پر لڑ پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں نکاح کی تقریب جاری تھی جس کے بعد باراتیوں میں چھوہارے تقسیم کیے جانے تھے۔
تاہم جیسے ہی چھوہاروں کی تقسیم شروع ہوئی تو دلہن اور باراتی لڑ پڑے۔
باراتیوں کی جانب سے چھوہارے لینے کے باوجود اسے چھپانے کی کوشش کی جس پر دلہن کے رشتے داروں کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔
بعدازاں چھوہارے چھپانے والوں باراتیوں سے دلہن کے رشتے داروں کی لڑائی ہوگئی۔
چھوہاروں کی وجہ سے لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ باراتیوں کی جانب سے لاتیں اور مُکے برسائے گئے اور ایک دوسرے پر کرسیاں بھی مارتے رہے۔
بعدازاں لڑائی ختم کروانے کے لیے پولیس کو بلانا پڑ گیا۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کوئی لڑائی نہیں ہوئی ہو اس سے قبل بھی اسی طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔
اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دولہے نے دلہن کو غصے میں ہار پہنایا تو دلہن نے بھی ایسا ہی کیا تھا جس کے بعد دولہے نے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔