Light
Dark

عائشہ طور نے کراچی کے مردوں کو بہتر قرار دے دیا۔


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے پنجاب کے مقابلے میں کراچی کے مردوں کو بہتر قرار دے دیا۔
عائشہ طور نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ثقافتی فرق کے بارے میں گفتگو کی جو انہوں نے پاکستان کے سفر کے دوران محسوس کیا۔
اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ کراچی میں مرد آپ کو ایک بار دیکھ کر پھر اپنے کاموں میں لگ جائیں گے اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے کیونکہ انہیں کمانا بھی ہوتا ہے۔
عائشہ طور کے مطابق پنجاب میں ایئرپورٹ پر اترتے ہی مرد آپ کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں، پنجاب زیادہ ڈویلپڈ صوبہ ہے جہاں انفراسٹرکچر، لوگوں کے پاس پیسہ اور مواقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں معاشرے پر مردوں کا غلبہ اتنا نظر نہیں آتا جتنا لاہور یا اسلام آباد میں نظر آتا ہے، کراچی میں مرد اور خواتین ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں مہمان نوازی بہت ہے لیکن مردانہ سماج نظر آتی ہے۔