Light
Dark

عمران خان کو بہنوں کی ضمانت پر ڈیل کا خدشہ؟

عمران خان کو بہنوں کی ضمانت پر ڈیل کا خدشہ؟

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بہنوں کی ضمانت پر عمران خان نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟

نورین نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، انہیں جیل میں جو سہولیات ملنی چاہئیں وہ نہیں مل رہیں۔

نورین نیازی نے کہا کہ عمران خان سے اخبار، ٹی وی، شیونگ کِٹ سمیت باقی سہولیات بھی لے لی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لنگر کا کھانا دے رہے ہیں، کمرے میں بند کیا ہوا ہے اور باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔