Light
Dark

.ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ

ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق

پنجگور کے علاقے پروم میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔