Light
Dark

راولپنڈی کا خوفناک واقعہ، آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے زخمی

راولپنڈی کے تھانہ امرال کی حدود میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی کے علاقے رحیم ٹاؤن میں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ کتے نے اچانک حملہ کرکے زخمی کردیا، بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال کے درمیان ہیں جنہیں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا