Light
Dark

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئر کی فتح۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی پلیئرز فتح یاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے اسجد اقبال، احسن رمضان اور محمد آصف نے راؤنڈ آف 64 میں کامیابی حاصل کی۔
اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے فنگ کواک وائی کو 2-4 سے شکست دی، احسن رمضان نے اردن کے اسماعیل ابوایلسل کو 1-4 سے شکست دی جبکہ محمد آصف نے راؤنڈ ون میں علی احمد یوسفی کو ہرایا۔
پاکستان کے دیگر دو پلیئر اویس منیر اور نسیم اختر ایونٹ میں براہ راست دوسرا راؤنڈ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے تھے اور بھارتی حریف سے ہار گئے تھے۔
منگولیا میں کھیلی گئی ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے کمل چاؤلہ سے ہوا تھا اور وہ ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، تماشائی کو زندہ جلا دیا گیا
اسجد اقبال نے فائنل کے آغاز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی دو سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پھر کمل چاوٗلہ نے کم بیک کرتے ہوئے لگاتار چھ سیٹ اپنے نام کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔