Light
Dark

وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، دو روزہ سرکاری دورے میں وہ فیوچر انوسیٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا2 روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران سعودی عرب میں فیوچرانویسٹمنٹ کے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرابھی سعودی عرب جائیں گے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹواقتصادی طاقت اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنیوالاپلیٹ فارم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور دیگر سعودی اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں ، ملاقاتوں میں اقتصادی واسٹرٹیجک شراکت داری کےامورزیر بحث آئیں گے ساتھ ہی معیشت،توانائی،دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےپربھی بات ہوگی۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم فورم میں شریک دیگرممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم 31 اکتوبر کو دوحہ جائیں گے، وزیراعظم قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر کررہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔