Light
Dark

کراچی میں دیوار گرنے کا واقعہ۔

کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دیوار گرنے کے باعث نجی اسپتال کے مالک سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی اسپتال کےقریب دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹررسول بخش ابڑو بھی شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت رقیہ عرفانی کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال کی دیوار کیساتھ پلاٹ پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، دیوار گرنے کا واقعہ تعیمراتی کام کےدوران رنما ہوا۔