Light
Dark

.بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ

امریکا میں صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔

دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتش گیر مادے سے آگ لگائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بجھانے کے خودکار نظام کی ناکامی کی وجہ سے باکسز میں موجود ووٹ تباہ ہوگئے۔

اس سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس میں آگ لگائی گئی تھی لیکن اس میں موجود سسٹم کی وجہ سے زیادہ تر ووٹ محفوظ رہے۔