Light
Dark

.غیرملکیوں کے لیے خصوصی مراعات جاری

متحدہ عرب امارات میں قانون کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں کے لیے خصوصی مراعات جاری

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ 10 سالوں میں کسی بھی قسم کی ویزہ خلاف ورزی میں نہ ملوث ہونے والے افراد کے لیے خصوصی مراعات جاری کردی ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے رہائشی اور اماراتی اسپانسرز جنہوں نے گزشتہ 10 سالوں میں رہائشی قوانین یا پرمٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے، ایسے افراد یکم نومبر سے شروع ہونے والے خصوصی مراعات سے لطف اندوز ہوں گے، اس اقدام کو آئیڈیل فیس کا نام دیا گیا ہے

ان مراعات کے لیے امارات کا شہری یا غیرملکی رہائشی، دبئی میں کم از کم دس سال تک قیام، ایک یا اس سے زیادہ افراد کا سپانسر ہونا چاہیے جو گزشتہ دس سال سے کسی بھی رہائشی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوئے ہوں۔ سپانسر کے حوالے سے رواں سال میں رہائشی خلاف ورزی کا کوئی ریکارڈ نہ ہو۔

اس اقدام کا مقصد معاشرے کے تمام افراد میں مثبت رویے کو فروغ دینا ہے جو دبئی کے رہائشی قوانین سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔