Light
Dark

.جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمان کےدونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی نے باضابطہ طورپر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کاحصہ بننےکافیصلہ کرلیا اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزدکرنے پر اتفاق ہوا۔
حزب اختلاف کی جانب سے 2 اراکین کی نامزدگیوں اور اسپیکرقومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 13اراکین پرمشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیاگیاہے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس،فیڈرل شریعت کورٹ میں ججزکی تقرریاں کرے گا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہجوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کےججزکی کارکردگی پرنگاہ رکھےگا،سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا اور جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئےموزوں ناموں کی تجاویزبھی پیش کرنےکامجازہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا۔
حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کےاراکین کی ایک تہائی تعدادکمیشن کا اجلاس طلب کرسکتی ہے، 13رکنی کمیشن کےفیصلےاراکین کی سادہ اکثریت سےہوں گے، کلاز ڈی کے مطابق کسی رکن کی عدم موجودگی کمیشن کے فیصلے کی ساکھ متاثر نہیں کر سکے گی۔
اجلاس میں بریفنگ میں مزید بتایا گیا کسی رکن کی عدم موجودگی کےباوجودکمیشن کافیصلہ ٹھیک تصورکیاجائےگا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک طویل المدت کمیشن ہوگا، کمیشن کی فیصلہ سازی میں حزب اختلاف کے2اراکین کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سیاسی کمیٹی کے فیصلےکوتوثیق کیلئےکورکمیٹی،حتمی منظوری کیلئے بانی چیئرمین کےروبروپیش کیا جائے گا، 2 ناموں پر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے باضابطہ منظوری کے بعد اعلان پر مکمل اتفاق کیا۔
اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم سےمتعلق پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔