Light
Dark

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نئےچیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے آج ججوں کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج دن ایک بجے ہوگا۔
دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آٹھ نومبرکو بلایا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کےانتظامی ججز کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس منیب اخترکو واپس تین رکنی کمیٹی میں شامل کیا تھا جبکہ جسٹس سید منصور علی شاہ تین ججوں پر مشتمل کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی میں شامل کیاتھا۔
مزید پڑھیں : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ
تشکیل نو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد کی گئی ہے، جو چیف جسٹس کو کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کا اختیار دیتا ہے۔
2 روز قبل چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔