جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے جھڑپ کے دوران 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 4 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 43 سالہ ابراہام یوسف گولڈ برگ اور 30 سالہ سارجنٹ گلاد المالیچ شامل ہے جبکہ ایک 29 سالہ کیپٹن امیت چایوٹ اور 36 سالہ میجر ایلیا وامرام بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 33 ہوچکی ہے۔
دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سرپرائز حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا۔
اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو تقریر کرتے ہوئے اُس وقت اچانک خاموش ہوگئے جب شرکا نے ایک منٹ سے زیادہ تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ شرکا میں سے ایک یہودی بار بار چلاتا رہا کہ ’میرا باپ مارا گیا ہے‘۔
ٹرک نے اسرائیلی فوجیوں کی بس کو خوفناک ٹرک مار دی
نیتن یاہو پر عوامی اور سفارتی سطح پر دباؤ ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اپنے شہریوں کی رہائی کیلیے معاہدہ کریں۔