پنجاب اینٹی سموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات جلانے والے 17 افراد گرفتار، لاکھوں کے جرمانے
پنجاب میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کردیے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق زہریلا دھواں دینے والی 234 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 72 بند کردی گئیں جبکہ ایسی گاڑیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے بھی ہوئے۔
لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں ایک راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گئے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری سموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، ان کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔