Light
Dark

.طالبہ ہوسٹل کی چھت سے گرِ کر جاں بحق

فیصل آباد میں فون کال پر بات کرتے ہوئے طالبہ ہوسٹل کی چھت سے گرِ کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ دھوبی گھاٹ میں واقع نجی ہوسٹل میں پیش آیا جہاں چھت سے گر کر طالبہ جاں بحق ہو گئی۔
تاندلیانوالہ کی رہائشی 24 سالہ سنینہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں زیرتعلیم تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سنینہ فون کال سنتے ہوئے چوتھے فلور سے نیچےگری، واقعہ خود کشی یا قتل کے پہلوؤں  پربھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے طالبہ کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کر دی ہے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔