Light
Dark

ڈانس اور فحاشی پارٹیز اپنی بلند ترین سطح پر۔

ضلع کورنگی کے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ہونے والی ڈانس اور فحاشی پارٹیز اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈی سیکورنگی، اے سی کورنگی، ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ افسران میڈیا پرسنز کو مشورہ دے رہےہیں کہ ان واقعات میں ملوث افراد منسٹروں کے بچے ہیں اور اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے اُن کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، لہذا میڈیا بھی خاموشی اختیار کرے۔ یہ افسوسناک ہے کہ جن افسران کو ہم اپنے ٹیکسوں سے تنخواہ دیتے ہیں، وہ ہماری حفاظت کرنے کی بجائے اس طرح کی حرکات میں ملوث ہیں۔