Light
Dark

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کا انکشاف۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے جاتے تھے۔
نادیہ خان کو حال ہی میں نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان دیکھا گیا جہاں انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ رمضان و دیگر شوز پر ہونے والی تنقید کیلیے لوگوں کو ادائیگی کی گئی تھی، مجھ کسی نے بتایا کہ جب آپ ہٹ ہوتی ہیں تو کچھ ساتھی اداکار یا چینلز آپ کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔
نادیہ خان کے مطابق انہیں اپنے حق میں جوابی مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا
مزاحیہ شو میں اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ وہ ڈراموں کے ریویو کرنے کی اہل ہیں۔
نادیہ خان نے بتایا کہ میں پہلے ایک پروگرام کرتی تھی جس میں ڈراموں کا ریویو اور اس پر لوگوں کی رائے پڑھتی تھی، اس کے بعد میں نے ایک باکس آفس شو کی میزبانی کی جہاں ریلیز سے پہلے فلموں کا ریویو کرتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ریویوز فلموں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے تھے۔
’مجھے جھوٹی تعریفوں سے چڑ ہوتی ہے‘
نادیہ خان نے اپنی ایک ایسی ڈیزائنر دوست کا قصہ سنایا تھا جس سے ان کی دوستی کو چند ہی دن گزرے تھے۔
نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ مجھے میری ڈیزائنر دوست ملی جس سے دو بار ہی ملاقات ہوئی تھی، تیسری ملاقات میں وہ مجھے کہتی ہے کہ ’نادیہ تمہارا جو دل ہے نا وہ سونے کا ہے۔ تمہارا دل بہت خوبصورت ہے۔ تمہاری سوچ، مثبت خیالات، تم جو لوگوں کیلیے کرتی ہو۔۔۔‘
اداکارہ و میزبان نے بتایا تھا کہ میں نے اسے وہیں روک لیا اور پوچھا کہ تم مجھے جانتی ہو؟ میں نے اسے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں، جتنی تم تعریفیں کر رہی ہو ایسی کوئی بات میرے اندر نہیں ہے، مجھے تمہاری باتوں سے گھبراہٹ ہو رہی ہے۔
نادیہ خان کے مطابق میں نے اسے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے برائے مہربانی چپ کر جاؤ، ٹھیک ہے میں تمہیں پسند ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں مت کرو، مجھے پتا ہے تم جھوٹ بول رہی ہے اور دوسرا میں تمہیں پروموشن دے دوں گی مگر ایسی تعریفیں مت کرو۔
انہوں نے بتایا تھا کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہوں، جب اس نے مجھے کہا کہ تم کتنی عظیم ہو تب میں نے کہہ دیا کہ اب تم میری گاڑی سے اتر جاؤ۔
نادیہ خان نے شو میں کہا تھا کہ دراصل کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے بہت چڑ ہوتی ہے۔