ژوب : سرکاری اسکول کا کلرک طلباء کی جانب سے جمع کرائی گئی امتحانی فیس کے 25 لاکھ روپے آن لائن جوئے میں ہار گیا۔
رہنما نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر ژوب کے سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے پچیس لاکھ روپے جوئے میں اڑا دیے۔
اسکول پرنسپل کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کی فیسوں کی مجموعی رقم 25 لاکھ روپے کلرک کے پاس تھے، جو اس نے اکاؤنٹ میں جمع کرانے تھے،جب اس سے رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ یہ پیسے جوئے میں ہار گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرلیا ہے۔
بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس اکتوبر ہے اور بروقت فیس جمع نہ ہونے پر طلبہ کے امتحانات متاثر ہونےکا خدشہ ہے، پولیس نے گورنمنٹ ماڈل ہائرسیکنڈری اسکول کے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرلیا۔