Light
Dark

بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں

بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں، لیگی رہنما سنبل ملک
پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سنبل ملک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات سیاسی صورتحال کی وجہ سے راستے تبدیل ہو جاتے ہیں، اور یہ ممکن ہے کہ وہ ایک دم سے افغانستان کی طرف چلی جائیں۔

سنبل ملک نے مزید وضاحت کی کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بشری بی بی پشاور نہ جائیں یا پاکستان چھوڑ دیں۔ جہاں انہیں حکم ملتا ہے، وہیں جاتی ہیں، ہماری ان پر نگاہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ عمران خان کی حالت بگڑ رہی ہے، تو جو لوگ ان سے ملاقات کیلئے جاتے ہیں وہ شیونگ کا سامان لے کر جائیں تاکہ وہ ان کی شیو بنا سکیں۔ سنبل ملک نے مزید کہا کہ یہ ملک کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں