Light
Dark

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، ملک بھر سے 18 ٹیموں کی شرکت

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، ملک بھر سے 18 ٹیموں کی شرکت

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز بروز ہفتہ ہورہا ہے جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی ریجن وائٹس اپنے ٹائٹل کا دفاع اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں پشاور ریجن کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔

قائداعظم ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 26لاکھ روپے ہے، 75لاکھ روپے فاتح ٹیم کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ رنرز اپ ٹیم 40 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔