جی ایس ٹی میں کمی، اسٹیل کی 4 اشیاء کی کم از کم قیمت میں زبردست کٹوتی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اسٹیل کی چار مصنوعات کی فراہمی کی کم از کم قیمت میں زبردست کٹوتی کی ہے جس سے ان مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی آئے گی۔
نئے نوٹیفکیشن کے تحت اسٹیل بارز اور دیگر لانگ پروفائلز کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی میٹرک ٹن سے کم کرکے 2 لاکھ 5 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کر دی گئی ہے۔
اسٹیل بلٹس کی کم از کم قیمت ایک لاکھ 75 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار روپے فی میٹرک ٹن تھی۔