Light
Dark

پاکستان اور انگینڈ کے درمیان تیسرے دن کا کھیل جاری

پاکستان اور انگینڈ کے درمیان تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں انگلینڈ نے 7 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز پر ختم ہوا تھا، آج انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان سے کھیل کی شروعات کی اور اب 7 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنالیے ہیں۔
تیسرے دن ہیری بروک 26 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے، کپتان بین اسٹوکس تین رنز بنا کرآوٹ ہوئے، گزشتہ روز انگلینڈ کے تین کھلاڑی پندرہ کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ بین ڈکٹ 12، کرولی 2 اور اولی پوپ ایک رن بناکر آوٹ ہوئے، پہلی اننگز میں پاکستان نے 344 رنز بنا کر 70 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
تیسرے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کی 4 وکٹیں گرگئیں، نعمان علی نے 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن شان مسعود اور سعود شکیل نے 73 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی تھی، جس کے بعد کپتان شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، رضوان آئے اوت 25 رنز بنا کر لوٹ گئے جبکہ سلمان آغا ایک اور عامر جمال 14 رنز بنا سکے۔
177 رنز اور سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تو ایسے میں سعود شکیل کا ساتھ نعمان علی نے دیا اور 88 رنز کی قیمتی شراکت لگائی، اسی دوران سعود نے اپنی چوتھی سنچری مکمل کی۔
نعمان بھی 45 رنز بنانے کے بعد سعود کا ساتھ چھوڑ گئے جس کے بعد ساجد آئے انہوں نے سعود کا خوب ساتھ نبھایا، دو چوکے اور چار چھکے بھی لگائے، تھوڑی پر گیند لگنے کے بعد بھی انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی۔
ٹیم کا اسکور 337 پر پہنچا تو سعود شکیل 134 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد آخری وکٹ زاہد محمود کی گری جبکہ ساجد 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔