کراچی : ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 13500 امریکی ڈالر برامد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تیرہ ہزار پانچ سو امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم غیر قانونی طور پر ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث ہے اور فارن کرنسی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کرتا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے کی گئی، ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزم گرفتار
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے کی گئی، ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے چند ماہ قبل ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزم دھر لیے تھے، گرفتار ہونے والوں میں بینک ملازم بھی شامل تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے پندرہ ہزار امریکی ڈالربرآمد ہوئے،ملزمان کا گروہ بغیررسیدوں کے امریکی ڈالروں کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔