Light
Dark

شارع فیصل میٹروپول کے قریب ٹرک اور آئل ٹینکر میں ٹکر

کراچی میں شارع فیصل میٹروپول کے قریب ٹرک اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے باعث ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔