Light
Dark

بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ

بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ملک کے 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے سرکاری پراپرٹی ریٹس میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق نئے سرکاری پراپرٹی ریٹس مارکیٹ ریٹس کے 75 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

کراچی ، لاہور ، اسلام آبا د ، پشاورس میت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوںگے۔

فیصلہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔