Light
Dark

ورلڈ بینک کے فنڈز سے شروع ہونے والا منصوبہ میں میگا کرپشن

ورلڈ بینک کے فنڈز سے شروع ہونے والا منصوبہ میں میگا کرپشن، من پسند ٹھیکیداروں کو نوازاکا انکشاف،
ڈھائی ارب مالیت کے منصوبہ نورالحق برادرز کو براہ ٹھیکہ دیدیا،77ارب کے ترقیاتی منصوبہ بھی منظورنظر کو دینے کی تیاری
KWSSIPکے اربوں مالیت ترقیاتی کاموں کے تحقیقات کا مطالبہ
کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ)ورلڈ بینک کے فنڈزسے شروع ہونے والاکراچی کا منصوبہ میگامیں کرپشن، من پسند ٹھیکیداروں کوٹھیکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی اور صوبائی حکو متوں کے تمام قانون تقاضہ پورا کئے بغیر ٹھیکہ سے نوازاجارہا ہے،بعض حلقے ان منصوبہ میں بے دریغ استعمال کی تحقیقات کا مطالب کیا گیا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر سیوریج سروسز امپورومنٹ پروگرام عثمان معظم کے ہاتھوں 77ارب مالیت کے پروجیکٹ بھی بندر بانٹ عروج ہے، اس بارے میں سندھ حکومت نے مکمل خاموشی، اورلگتا ہے کہ تمام تحقیقاتی ادارے نے چمک کے ذریعے اپنی آنکھ کان کے ساتھ زبان بھی بند کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے کراچی کے پانی اور سیوریج کے منصوبہ پر 1.7ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ ان تین سالوں میں ترقیاتی کاموں کے بجائے فنڈز دفاتر کے آرائش، نئے فرینچرز کی خریدار، غیر ملکی دورے تفریح سیر سپاٹے، ہیوی گاڑیاں کی خریداری شامل ہیں ان میں گاڑی افسران اپنے گھروں میں لے گئے اور مختلف منصوبہ بندی کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری اور کاغذی کاروائی میں اب تک اربوں روپے خرچ ہوچکا ہے جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ڈھانچہ اور سروسز اسٹرکچر کے نام پر بھی اربوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں،اگر پروجیکٹ کے افسران کے کارکردگی کا جانچ پڑتال کیا جائے تو بعض افسران مفت میں تنخواہ وصول کررہے ہیں مبینہ طور پر پروجیکٹ کے دیگر منصوبہ کی طرح کراچی یونیورسٹی پر 72انچ قطر پانی کی لائن کی فراہمی اور بچھائی کے کام میگا کرپشن کا منصوبہ ہے، جس کو براہ راست پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم دیکھ رہے ہیں اوریہ منصوبہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزامپورومنٹ پروگرام کے تحت کیاجارہا ہے اس پروجیکٹ ڈائریکٹ کی کل لمبائی تقریبا 2.7کلومیٹر ہے اس اس پروجیکٹ کا تخمینہ 2.5ارب روپے ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر اس پروجیکٹ ہنگامی بنیاد پر براہ راست من پسند ٹھیکیدار کو بغیر نیلامی اوقار اوپنگ بڈنگ کے ذریعہ ٹھیکیدار بنام میسرز نورالحق برادرز کو دینیند جارہے ہیں اور مذید پروجیکٹ نے 77ارب روپے کے منصوبہ بھی من پسند ٹھیکداروں کو دینے کی تیاری جاری ہیں اورجلدہی ان کو بھی پروجیکٹ ڈائریکٹر آسان شرائط پر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی تیاری عروج پر ہیں واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن کے پروکیومنٹ، فنانشل مینجمنٹ (مالیاتی نظم و نسق)، انسداد بدعنوانی، ماحولیاتی اور سماجی تحفظ جیسے معاملات میں ورلڈ بینک کی پالیسیوں پر عمل کرنے کی ذمہ داری ہوں گی،اورتمام ترقیاتی منصوبں کے چناؤ، ڈیزائن اور ان پر عمل درآمد میں پروجیکٹ کے سماجی اور ماحولیاتی تحفظ کے فریم ورک (ہدایت نامہ) پر مکمل عمل کیا جائے گااور درج ذیل اہم معمالات کا خیال رکھاجائے گا ورلڈ بینک کا یہ فنڈڑ امداد نیہن بلکہ قرضہ ہے جو کراچی کے شہری ادا اءندہ چا لیس سال تک ادا کرنا ہو گافنڈز افسران کی عیشاءی کے نذر اور کرپشن سے نقصان شہر کراچی کا ہوگا