حب تھانہ سٹی کی حدود میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج
گزشتہ روز حب چوکی آلہ آباد ٹاؤن ڈاکخانہ روڈ پر واقع ماما کریانہ اسٹور پر 4 ڈکیتوں نے دن دھاڑے اچانک دھاوا بول دیا اور انتہائی اطمینان کے ساتھ 8 لاکھ روپے نقدی 4 عدد موبائل ایک عدد لائسنس یافتہ پستول دیگر ضروری سامان اور کاغذات لے اڑے
جبکہ ڈکیتوں نے دوکان پر موجود افراد پر تشدد بھی کیا
اس واقع کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کر دی گئی موصولہ ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ متعلقہ پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی