Light
Dark

جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا ۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس یحییٰ آفریدی پر اتفاق کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یحییٰ آفریدی کا نام وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا، اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کیلٸے نشستیں موجود تھیں، اجلاس میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی، تمام 12 اراکین کی نیم پلیٹس بھی لگائی گئی تھیں