بھارت کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنا پہلا کروا چوتھ شاندار انداز میں منایا۔
بالی کی معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے اس خاص موقع کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لال ساڑھی اور 13.6 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی منگل سوتر پہنے دکھائی دیں۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر کے لئے جذباتی پیغام بھی لکھا آج اور ہمیشہ تمہاری لمبی عمر کی دعا کرتی ہوں، میرے شوہر ظہیر اقبال، میرا منگل سوتر ہماری محبت اور وابستگی کا دائمی نشان ہے۔
سوناکشی نے اس موقع پر لال ساڑھی کے ساتھ سادہ اور روایتی میک اپ کیا، جس میں کالا آئی لائنر، ہلکی گلابی لپسٹک اور سرخ بندی شامل تھی، انہوں نے روایتی انداز میں مانگ میں سندور بھی لگایا۔
سوناکشی کے پہنے ہوئے منگل سوتر کی قیمت 13.6 لاکھ روپے ہے، جو 18 قیراط روز گولڈ، اونکس انسرٹس، اور ہیرے کی خوبصورت ڈیزائننگ سے بنایا گیا ہے۔