Light
Dark

لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کرنے والے ملزم بلاول کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش گیا۔عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، دوران سماعت عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو تم نے تمام لوگوں کو مار دیا دیا؟ ملزم نے جواب دیا کہ یہ تمام لوگ مجھے تنگ کرتے تھے جسکی وجہ سے قتل کا منصوبہ بنایا۔

عدالت نے کہا کہ اگر اتنا ہی تنگ کرتے تھے تو تم گھر چھوڑ کر بھی جا سکتے تھے، ایسا عمل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ملزم بلال نے جواب دیا کہ میں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے صرف بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا۔باقی لوگوں کو اس اس لئے مارا تاکہ پیچھے کوئی ثبوت نا بچے۔

پولیس حکام کی جانب سے تحقیقات کے لئے 14 دن کا ریمانڈ طلب کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم بلال قتل کی واردات کا اعتراف کر چکا ہے۔مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ملزم سے آلہ قتل، خون آلود جوتے، دستانے اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے