اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر سائبر اٹیک کر کے سسٹم کو ہیک کر لیا گیا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ میں بندرگاہ کے کارکنوں کو پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ بندرگاہ کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر لیا گیا ہے اور اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔
پورٹ حکام نے اندازہ لگایا کہ کارکنوں کے فون ایک بیرونی ڈیٹا بیس میں موجود تھے جسے چند سال قبل ہیک کیا گیا تھا۔
“ہم جانتے ہیں کہ آپ بندرگاہ پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمارے اہداف میں سے ایک ہو گا” یہ وہ پیغام تھا جو کارکنوں کو بھیجا گیا۔
حیفہ حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ کے کئی حملوں کا نشانہ رہا ہے جس میں کچھ راکٹ فضائی دفاع سے بچ کر اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔